Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 13, 2020

بریکنگ نیوز: کورونا واٸرس سے متاثرہ خاتون کی موت۔۔۔کورونا واٸرس سے بھارت میں دوسری موت اور دہلی میں پہلی موت۔

نئی دہلی:صداٸے وقت /ذراٸع / ١٣ مارچ ٢٠٢٠۔
============================
 سرکاری ذراٸع ابلاغ پی ٹی آٸی  نے وزارت صحت اور دہلی کے سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے رپوٹ کیا کہ 69 سالہ خاتون ، جس کی کورونا وائرس کے انفیکشن کے لئے مثبت جانچ ہوئی تھی ، کا آج دہلی میں انتقال ہوگیا۔ یہ بھارت کی کورونا وائرس سے متعلق دوسری موت ہے۔ 
خبروں  کے مطابق ، بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون دارالحکومت سے کورونا وائرس کا چھٹا معاملہ ہے . واضح رہے کہ خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے پہلے سے ہی متاثر تھی.اطلاع یہ بھی ہے کہ متوفیہ کا بیٹا ابھی جلد ہی اٹلی سے آیا ہوا تھا اور وہ اس واٸرس کے انفکشن میں مبتلا تھا ۔۔بیٹے سے یہ واٸرس ماں میں منتقل ہوا اور آخر میں ضعیف ماں اس مرض کی تاب نا لاسکی اور اس کی موت ہوگٸ۔