Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 13, 2020

گزشتہ رات طوفانی بارش و اژالہ باری سے مشرقی یو پی میں فصلوں کی تباہی

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ جونپور و اعظم گڑھ)۔/١٣ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
 گزشتہ دیر شب طوفانی ہواؤں اور برف کے پتھرکے ساتھ ہوئی بارش نے دوسرے روز بھی کھیتوں میں کھڑی گیہوں کی فصل کو تباہ کردیا۔ بنتے بگڑتے موسم کے دوران دیر شب آئی تباہی نے ہزاروں ایکڑ کھڑی فصل پوری طرح تیار فصل زمین بوش ہو کر تباہ ہو گئی۔ بارش کی وجہ سے سرسوں کی فصلوں کوبھی کافی حد تک نقصان ہوا ہے۔جمعہ کے روز کھیتوں کی حال دیکھ کسانوں میں پریشانی کی لکیرے آگئی۔
واضع ہو کہ بدھ کے روز کی طرح ہی جمعرات کی دوپہر بعد یکایک موسم میں تبدیلی آنے کے بعد شام کو معمولی بوندیں پڑی تو موسم کا مجاز خوشگوار ہو گیا۔دیر شام تک حلقی ہواؤں کے ساتھ بارش کی بوندا باندی سے موسم میں تھوڑی سکونیت تھی لیکن دیر شب میں شہر سمیت ضلع کے سبھی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آسمان سے برف کے پتھر گرنے کے بعد بارش ہونے لگی جس سے کسانوں کے چہرے مایوش ہو گئے۔دیر شب تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش نے ضلع کی ہزاروں ایکڑ کھڑی گیہوں کی فصل کو زمین بوش کر دیا اور تیارفصل پوری طرح تباہ کر دیا۔تیار فصل کے نقصان سے کسانوں کے چہرے مایوش ہو گئے،ساتھ ہی سرسو کی فصل کو نقصان پہنچنے سے کسانوں میں کہرام مچا ہوا ہے۔ بدھ کی شب سے ہی محکمہ موسمات کی انتباہی کی وجہ سے کسانوں میں پہلے سے خوف تھا اور بدھ کی شب ہوئی بارش میں معمولی تباہی ہوئی تھی لیکن جمعرات کی شب میں ہوئی بارش نے ان کے خوف کو حقیقت میں تبدیل کر دیا اور برف کے ٹکڑوں کے ساتھ طوفانی ہوا ؤں کی دستک نے کسانوں کو کچھ بھی سمجھنے کا موقع نہیں دیا۔دیر رات تقریباً دو گھنٹے تک ہوئی آسمانی بجلی کے ساتھ بارش نے تقریباً فصلوں کو پوری طرح تباہ کر دیا۔قدرتی آفات سے مچی تباہی سے کسانوں میں کہرام مچا ہوا ہے۔اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ قدرتی آفات سے کسانوں کے ہوئے نقصان کا محکمہ وراعت اور ریونیور ٹیم کے زریعے کرایا جا رہا ہے۔فصلوں کے نقصان کی جانچ کرا کر کسانوں کو معقول معاؤضہ دلایا جائے گا۔
اعظم گڑھ نماٸندہ عبد الرحیم صدیقی کے مطابق گزشتہ تین روز سے حلقہ لال گنج .دیوگاؤن .بسہی اقبالپور .دونہ .سلیم پور وغیرہ گاووں میں تیز ہوا .بارش کے ساتھ ساتھ برف بری کی وجہ سے فصلیں بالکل برباد ہوگئیں .کھیتوں میں ابھی بھی پانی جمع ہیں .سرسوں کے پودھے کھیتوں میں گر گئے ہیں اور بالیوں میں سے دانے جھڑ گئے .گندم بھی گر گئے .یہاں تک کہ چنے کے پودھے  بھی کھیتوں میں گرے دیکھے گئے .آلو .پیاز .لہسن تو پوری طرح برباد ہوگیے ہیں .جگہ جگہ برف جمع بھی دیکھ گئے .بجلی سپلائی بھی پوری طرح متاثر تھی .محمّد پور .بندرا بازار .گوسائی بازار اور لال گنج بازاروں میں سڑکیں پوری طرح تالاب کی شکل اختیار کر چکی ہیں چار پہیہ گاڑیاں تو کسی طرح گزر جاتی ہیں لیکن بائیک وغیرہ کا آمد و رفت کرنا بالکل ناممکن ہے .