Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 13, 2020

سڑک پر بے قابو ہوکر گرے نوجوان کو ٹرک نے روندا۔۔موقع پر ہی موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
==============================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے سرائے محی الدین پور گاؤں میں لکھنو۔اعظم گڑھ شاہراہ پر جمعہ کے روز بے قابو ہو کر سڑک پر گرے نوجوان کو تیز رفطار ٹرک نے اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں نوجوان کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی۔حادثہ کے بعد بھاگنے کی کوشش کررہے ڈرائیور کو مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم اور سی او سرکل کے کئی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بڑاگاؤں کے رہنے والے ارباج 25ولد حسنین کی سرائے محی الدین بازار میں مرغے کی دکان ہے۔جمعہ کے روز وہ دکان سے کسی کام کیلئے موٹرسائیکل سے نکلا کی جیسے ہی بازار سے کچھ دور نکلا بے قابو ہو کر شاہراہ پر گر گیا۔شاہراہ پر گرتے ہی سامنے سے آہی تیز رفطار ٹرک نے اسے اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں نوجوان کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی۔نوجوان کی موت ہوتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا اور کثیر تعداد میں لوگ شاہراہ پر جمع ہو گئے۔نوجوان کی موت کی خبر ملتے ہی ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما،سی او جتیندر دوبے سرکل کے کئی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور شاہراہ پر آمد رفت شروع کراتے ہوئے لوگوں کو ہٹوایا۔پولیس نے حادثہ کے بعد فرار ہو رہے ڈرائیور کو مع ٹرک حراست میں لیکر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔