Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 13, 2020

آسمانی بجلی گرنے سے خاتون کی موت۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
============================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے شیتل گنج بازار واقع اہرولی گاؤں میں گزشتہ دیر شب تیز طوفان کے ساتھ آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے چھپر میں سو رہی ایک خاتون شدید جھلس گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ نے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں کچھ وقت بعد موت ہو گئی۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی ارملا50اہلیہ نند لال گزشتہ روز گھر سے کچھ دور واقع کھیت کے چھپر میں سو رہی تھی۔دیر شب طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی چھپر پر گر گئی جس کے سبب میں چھپر سمیت خاتون آگ کی زد میں آگئے۔چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے اہل خانہ کو اطلاع دیتے ہوئے آگ کو بجھا کر شدید جھلسی حالت میں خاتون کو علاج کیلئے ضلع اسپتال لے گئے جہاں علاج کے دوران کچھ وقت میں ہی اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔