Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 13, 2020

سعودی حکومت کی عمرہ زائرین سمیت غیرملکیوں کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /13 مارچ 2020.
==============================
ریاض: کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے یورپی یونین سمیت 12 نئے ممالک پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ داخلہ نے بھارت،پاکستان سمیت دیگر ممالک کے تمام رہائشی ، اقامہ ہولڈراور عمرہ زائرین کو واپسی کے لیے 72 گھنٹے دیے ہیں ۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ جان کا کہنا ہے ضرورت کے مطابق پروازوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، تمام مسافر حضرات جو پابندی کی وجہ سے سفر کرنا چاہتے ہوں فوری طور پر پی آئی اے کے دفاتر سے رابطہ کریں۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت کی جانب سے پہلے ہی پڑوسی عرب ریاستوں سمیت 19ممالک پر سفری پابندیاں ہیں جن کے دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے، حالیہ فیصلے میں یورپی یونین کے ممالک کے علاوہ سوئٹزر لینڈ، بھارت، پاکستان، سری لنکا، فلپائن، سوڈان، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، ایریٹیریا، کینیا، جبوتی اور صومالیہ پر بھی سفری پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔
حالیہ فیصلے میں فلپائن اور بھارت سے تعلق رکھنے والے ہیلتھ ورکرز کو استثنی دیا گیا ہے، سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 24 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، سعودی عرب میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 45 ہوچکی ہے۔