Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 13, 2020

کورونا واٸرس کی دستک جونپور میں ؟

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔١٣ مارچ ٢٠٢٠۔
=============================
ضلع میں گزشتہ دیر شام سے کرونا وائرس کی دستک سے شہریوں سمیت محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی۔دبئی سے واپس لوٹے نوجوان کے خون کا نمونہ لینے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے مشتبہ مریض کو آسولین وارڈ میں رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے نگرانی میں لگی ہوئی۔خون کے نمونے کو محکمہ نے جانچ کیلئے بی ایچ یو بھیجا رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ادھر مشتبہ مریض سے ضلع میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا اور ہر طرف لوگ طرح طرح کے گفتگوں نظر آئے۔
واضع ہو کہ ضلع کے رام نگر بلاک کے دامودرا گاؤں میں گزشتہ روز منوج سنگھ دوبئی سے تعطیل پر گھر آیا ہوا ہے۔گھر پہنچنے پر سردی،خانسی اور بخار ہونے پر لوگوں نے کرونا وائرس کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ افسران کو اطلاع دی۔حالانکہ نوجوان کو ایرپورٹ پر ممکنہ جانچ ہونے کے بعد گھر آنے دیا گیا تھا باوجود اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی اور دیر شام آناً فاناً میں محکمہ کی ٹیم مشتبہ مریض کے گھر پہنچ گئی اور خون کا نمونہ لیتے ہوئے ضروری ہدایت دیا۔ادھر ممکنہ کرونا وائرس کے مریض کی ضلع میں آنے سے کرونا وائرس کے ضلع میں دستک کی خبریں تیزی سے سوشل میڈیا کے زریعے شہریوں تک پہنچ گئی اور لوگ خوف زدہ ہو گئے۔دیر شام تک محکمہ صحت کی ٹیم نے خون کا نمونہ لیکر بی ایچ یو بھیج رپورٹ آنے کا انتظار کر ہی ہے۔اس ضمن میں سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان میں کرونا وائرس ہونے کی افواہ پر محکمہ صحت کی ٹیم نے نوجوان کا خون لیکر جانچ کیلئے بھیج دیا جس کی رپورٹ جمعہ کی دیر شام تک مل پائے گی۔کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے ضلع اسپتال میں خاص آئیسولین وارڈ قائم کیا گیا ہے،ضلع میں ابھی تک کوئی بھی اس مرض سے متاثر نہیں ملا ہے۔