Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 18, 2020

ہندوستانی فوج میں بھی کرونا وائرس کی دستک، لداخ کے جوان میں ہوئی کووڈ۔19 کی تصدیق۔

فوج کے ذرائع نے بدھ کو کہا کہ لیہہ میں ایک 34 سالہ فوجی کا مثبت کیس پایا گیا۔ مسلح افواج میں یہ پہلا کووڈ۔ 19 معاملہ ہے۔

نئی دہلی۔/صداٸے وقت /ذراٸع / ١٨ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
 ملک بھر میں بڑھتے کرونا وائرس کے معاملوں کے بیچ خبر ہے کہ ہندوستانی فوج کے جوان میں بھی کووڈ۔ 19 کی تصدیق کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ حال ہی میں جوان کے والد نے ایران کا سفر کیا تھا۔ بتایا گیا کہ لداخ اسکاوٹ کے جوان میں کورونا وائرس کی علامت دیکھے جانے کے بعد اس کی جانچ کرائی گئی جو مثبت آئی۔ جوان کو جہاں اسپتال بھیج دیا گیا ہے وہیں اس کی بہن اور اہلیہ کو بھی آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
فوج کے ذرائع نے بدھ کو کہا کہ لیہہ میں ایک 34 سالہ فوجی کا مثبت کیس پایا گیا۔ مسلح افواج میں یہ پہلا کووڈ۔ 19 معاملہ ہے۔ لیہہ کے چوہوٹ گاوں کا رہنے والا یہ جوان اپنے والد کے رابطہ میں آیا جو پہلے سے ہی انفیکشن کا شکار ہو چکے تھے۔ ان کے والد 20 فروری کو ائیر انڈیا کی فلائٹ سے ایران سے تیرتھ یاترا پر لوٹے تھے اور 29 فروری سے لداخ ہارٹ فاونڈیشن میں آئسولیشن میں ہیں۔
جوان 25 فروری سے چھٹی پر تھا اور دو مارچ کو پھر سے ڈیوٹی پر لوٹا۔ ذرائع نے بتایا کہ 16  مارچ کو ان کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔ سونم نوربو میموریل اسپتال میں فوجی کو آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ ایس این ایم ہارٹ فاونڈیشن میں ان کی بہن، اہلیہ اور دو بچے بھی ہیں۔