Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 18, 2020

شوہر بیوی کے تنازعہ کو حل کرانے آٸے لوگوں کی ڈنڈوں سے پٹاٸی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت۔(نماٸندہ)۔
==============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے دپائی پور گاؤں میں بیٹی کے گھر تنازعہ میں صلح کرانے آئے والدین اور بیوی کو شوہر نے لاٹھی ڈنڈہ سے پٹائی کر دی جس سے تینوں زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی اسپتال میں داخل کراتے ہوئے تحریر کی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے رودل کی شادی گزشتہ سال کھٹہن تھانہ حلقہ کے بنشی پور گاؤں کے رہنے والے رام مورت کی بیٹی سے ہوئی ہے۔شادی کے بعد سے ہی شوہر اپنی بیوی کے تنازعہ سے پریشان ہو کر کئی بار سسرال میں شکایت کیا تھا۔گزشتہ روز بھی تنازعہ ہونے کی صورت میں نوجوان نے سسرال فون کر سانس اور خسر کو بلایا۔بدھ کے روز بیٹی کے گھر پہنچے والدین اس کو سمجھاہی رہے تھے کہ اسی دوران نوجوان بھی گھر پہنچ گیا اور کسی بات کو لیکر دوبارہ کہا سنی ہونے لگی۔روزانہ کے تنازعہ سے عاجز آکر نوجوان نے لاٹھی سے سانس،خسر اور بیوی پر حملہ کر دیا جس سے تینوں زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کراتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔