Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 18, 2020

زچگی کے بعد خاتون کی موت ۔۔اہل خانہ کا اسپتال میں ہنگامہ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔صداٸے وقت۔(نماٸندہ)۔
======================
مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے تیزی بازار کٹرا چوراہے پر واقع ایک پالی کلینک میں ژچگی کے بعد ایک خاتون کی موت ہو گئی۔خاتون کی موت ہونے پر اہل خانہ نے ہنگامہ کرتے ہوئے ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے مقامی تھانے پر تحریر دیا۔پولیس نے معاملے میں مقدمہ درج کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ بخشاء تھانہ حلقہ کے بھوتہا گاؤں کے رہنے والے سنیل ویشوکرما کی اہلیہ مینا 28کو گزشتہ روز ژچگی کا درد ہونے پر اہل خانہ علاج کیلئے مذکورہ کلینک میں داخل کرایا جہاں دیر شام بچے کی پیدائش ہوئی۔پیدائش کے بعد بھی رحم مادر سے خون نکلنا بند نہیں ہوا لیکن ڈاکٹر نے اسے گھر بھیج دیا جہاں دیر شب اس کی موت ہو گئی۔خاتون کی موت ہوتے ہی کنبہ میں کہرام مچ گیا اور درجنوں کی تعداد میں لوگ مذکورہ ڈاکٹر کے یہاں کر ہنگامہ کرنے لگے۔ہنگامہ ہونے پر ڈاکٹر اسپتال بند کر فرار ہو گئی۔ادھر معاملے میں بیاہتا کے شوہر سنیل ویشوکرما نے ڈاکٹر کے خلاف لاپرواہی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تحریر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ قائم کر لیا۔اس ضمن میں شب انسپکٹر سدھیر مشرا نے بتایا کہ معاملے میں ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش کی جا رہی ہے۔واقعہ کے بعد سے ہی ڈاکٹر اپنی کلینک کو بند کر فرار ہے۔