Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 18, 2020

مسافروں سے بھری بس بے قابو ہوکر پولیس چوکی میں گھسی۔۔۔ ایک نوجوان کی موت ۔۔دو ہوم گارڈ زخمی۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت۔(نماٸندہ)۔
=============================
بخشاء تھانہ حلقہ کے دھنیامؤ بازار میں لکھنو۔وارانسی شاہراہ پر مسافروں سے بھری بس  بے قابو ہو کر پولیس چوکی میں گھس گئی جس کے سبب میں چوکی میں موجود نوجوان سمیت دو ہوم گارڈ شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ کے بعد پہنچے مقامی لوگوں نے تینوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیتے ہوئے دونوں ہوم گارڈوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ شاہراہ پر واقع پولیس چوکی میں گزشتہ دیر شب بازار کا رہنے والا رام ساگر 20،ہوم گارڈ حیدر پور رہائشی وجے اور بدلاپور تھانہ حلقہ کے لیدوکا بازار کا رہنے والا سراج بیٹھ کر بات کر رہے تھے کہ اسی دوران مسافروں کو لیکر ٹور پر جا رہی بس بے قابو ہو کر پولیس میں گھس میں گئی جس سے پوری پولیس چوکی زمیں بوش ہو گئی۔حادثہ میں چوکی میں موجود تینوں ملبے میں دب کر زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مسافروں کی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے ملبے کو ہٹاتے ہوئے زخمیوں کو باہر نکالتے ہوئے پولیس کو اطلاع دیکر علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے بازارکے رہنے والے رام ساگر کو مردہ قراردیتے ہوئے دونوں ہوم گارڈوں کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔