Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 18, 2020

سماجوادی پارٹی کے نو نامزد ضلع صدر کا استقبالیہ پروگرام۔

جون پور ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت (نماٸندہ)۔
=============================
سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر پر بدھ کے روز نو نامزد ضلع صدر لال بہادر کا استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران عہدیداران نے نو نامزد صدر کو مبارکباد پیش کرتے گلپوشی کر استقبال کیا۔

اس موقع پر ضلع صدر لال بہادر یاد ونے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ان پر یقین کرتے ہوئے عہدہ دیا ہے،اس پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے آئندہ اساتذہ ایم ایل سی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار کو فتح دلاتے ہوئے آئندہ اسمبلی انتخاب میں ضلع کی سبھی سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو فتح دلا کر دوبارہ صوبے کی کمان دی جائے گی۔ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو نے کہا کہ مسٹر یادو کو دوبارہ پارٹی کا ضلع صدر بنان عام کارکنانوں کے حوصلے کو نئی پرواز دیتے کے مساوی ہے۔ان کی قیادت میں پارٹی بوتھ سطح تک مضبوط ہوئی ہے اور آئندہ اور مضبوطی کے ساتھ سبھی انتخابات میں فتح حاصل کیا جائے گا۔سابق ممبر پارلیمنٹ طوفانی سروج نے کہا کہ سابق ممبر اسمبلی لال بہادر یادو ہی واحد ایسے کارکن ہیں جن کو تیسری مرتبہ ضلع کی کمان اعلی قیادت نے دی ہے۔اس موقع پر سابق ممبراسمبلی شردھا یادو،حسام الدین شاہ،ڈاکٹر اودھناتھ پال،راج ناتھ یادو،شیام بہادر پال،راہل ترپاٹھی،شکیل احمد،سوچن رام،شرون جیسوال،علی منظر،راج یادو،ڈاکٹر لکشمی کانت یادو،الماس صدیقی،رخسار احمد،دیپک گوسوامی،رضوان حیدر،مالتی نشاد سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔