Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 18, 2020

کرونا واٸرس کے متعلق محکمہ صحت کی تیاریوں کا ضلع مجسٹریٹ نے لیا جاٸزہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت۔ (نماٸندہ)۔
===================
کورونا وائرس سے متعلق محکمہ صحت کی تیاری کا معائنہ ضلع اسپتال میں قائم کئے گئے خاص وارڈ کا ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ اورپولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے کیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور متعدی بیماری کے مشتبہ معاملات کی مسلسل نگرانی کرنے، مریضوں کی دیکھ بھال اور اسپتال میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے سمیت ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے کو ہدایت دیا کہ تمام صحت مراکز میں ایسے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے تمام انتظامات اور ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کو بلچنگ پاؤڈر سے مستقل طور پر صاف کراتے رہیں اور اسی کے ساتھ ہی فوگنگ مشین کے ذریعے چھڑکنے کو یقینی بنانا چاہئے۔ علامات کے بارے میں بیداری کیلئے اسپتال کے احاطے میں کورونا وائرس کی شناخت اور روک تھام کے لئے بینر، پوسٹر وغیرہ لگائیں، تاکہ عام لوگوں کو بیدار کیا جاسکے۔ معائنہ کے دوران  ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ابھی تک ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر کوئی شخص نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں انتباہ جاری ہے، کورونا وائرس جیسی متعدی بیماری کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ متعدی بیماری کی علامات میں مستقل بخار، کھانسی، سانس کی قلت وغیرہ شامل ہیں۔ متعدی بیماری کے مرض سے نمٹنے کے لئے ضلع کے تمام اسپتالوں میں ہنر مند ڈاکٹروں کی قیادت میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔