Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 29, 2020

ہندوستان میں کورونا وائرس سے 25 افراد کی موت، متاثرین کی تعداد بڑھ کر 979

نئی دہلی،/صداٸے وقت / 29 مارچ 2020/ذراٸع۔
=============================
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے اب تک 25 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 979 ہو گئی ہے۔ اور لاک ڈاؤن کے باوجود متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونا بہت افسوس کی بات ہے ۔ اس سے ڈرنے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔
وزارت صحت کی اتوار کی صبح کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 979 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔