Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 5, 2020

ہندوستان،انتہا پسندہندوؤں اورانکی پارٹیوں سے نمٹے اور مسلمانوں کے قتل عام کو روکے: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کےاعلی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے تعلق سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /ایجینسیاں۔
==============================
ایران کےاعلی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے تعلق سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمگین ہیں۔حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی پارٹیوں سے نمٹے اور مسلمانوں کے قتل عام کو روکے تاکہ ہندوستان عالم اسلام سے کٹ کر نہ رہ جائے۔‘‘
یہ پوسٹ ہیش ٹیگ ’ہندوستانی مسلمان خطرے میں‘ کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔واضح رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے ) کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں ہوئےپر تشدد تصادم میں اب تک 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ نئی دہلی میں ایران کے سفیر علی چیگانی کو طلب کیا گیا اور اس کے دہلی میں تشدد سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے 'ناپسندیدہ' تبصروں کے خلاف سخت احتجاج کرنے کے دو دن بعد آیت اللہ خامنہ ای کا یہ سامنے آیا ہے۔

خامنہ ای نے ٹویٹ کیا ، "ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی پر دنیا بھر کے مسلمان غمزدہ ہیں۔ ہندوستانی حکومت کو بنیاد پرست ہندووں اور ان کی جماعتوں کو روکنا چاہئے اور مسلمانوں کو نسل کشی روکنی چاہئے تاکہ ہندوستان کو اسلامی دنیا سے الگ تھلگ ہونے سے بچایا جاسکے۔ "