Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 5, 2020

ہندستان نے اینٹی ٹینک میزائیل سے دیا پاکستان کو منھ توڑ جواب۔...ویڈیو ہوا واٸرل۔

جموں۔کشمیر میں سرحد پر پاکستان کے ذریعے رہ رہ کر کئے جارہے سیزفائر کی خلاف ورزی کا ہندستانی فوج نے منھ توڑ جواب دیا ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /5 مارچ 2020.
==============================
جموں۔کشمیر میں سرحد پر پاکستان کے ذریعے رہ رہ کر کئے جارہے سیزفائر کی خلاف ورزی کا ہندستانی فوج نے منھ توڑ جواب دیا ہے۔ کپواڑہ سیکٹر میں پاکستانی فوج کو منھ توڑ جواب دینے کیلئے ہندستانی فوج نے اینٹی ٹینک میزائیل کااستعمال کیا۔ پاکستان کی طرف سے بار۔بار کئے جارہے سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد ہندستانی فوج نے یہ قدم اٹھایا۔ اس آپریشن کا اب ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ اس کارروائی میں پاکستان کو کافی نقصان پڑا ہے۔
اس سے قبل  ہندستانی فوج نے حملے کے بارے میں کہا تھا، پاکستان نے بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور اور پونچھ کے کرنی و شاہ پور میں لائن آف کنٹرول پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مورٹار داغے۔ ہندستانی فوج اس کا منھ توڑ جواب دے رہی ہے۔
تین سال میں جموں۔کشمیر میں دہشت گردی کے 1550 معاملے سامنے آئے۔ وزیر داخلہ نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ تین سال میں جموں۔کشمیر میں دہشت گردی کے 1500 سے زیادہ معاملے سامنے آئے۔ وہیں ملک کے باقی حصوں میں نومبر 2018 مییں امرتسر میں ایک گرینیڈ حملے کو چھوڑ کر کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا۔ وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ جموں۔کشمیر میں 2017 سے 2019 کے درمیان 1550 دہشتگردانہ معاملے سامنے آئے اور اس مدت میں 251 سکیورٹی اہلکار اور 118 عام شہری مارے گئے۔ وہیں 627 دہشت گردوں کو بھی ڈھیر کردیا گیا۔