Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 5, 2020

دہلی تشدد: کورٹ میں سرینڈر کرنے پہنچے طاہر حسین، مگر ٹھیک پہلے پولیس نے کیا گرفتار

انٹیلی جینس بیورو کے افسر انکت شرما کے قتل کے الزام میں مطلوب عآپ کے معطل کونسلر طاہر حسین جمعرات کو کورٹ میں سرینڈر کرنے پہنچے۔

نئی دہلی/صداٸے وقت / ذراٸع /5 مارچ 2020.
==============================
: انٹیلی جینس بیورو کے افسر انکت شرما کے قتل کے الزام میں مطلوب عآپ کے معطل کونسلر طاہر حسین جمعرات کو کورٹ میں سرینڈر کرنے پہنچے۔ جہاں انہیں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کرلیا۔ اس سے پہلے طاہر حسین کے وکیل مکیش کالیا نے جانکاری دی تھی کہ طاہر راؤج ایوینیو کورٹ میں سرینڈر کریں گے۔ طاہر حسین نے کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی بھی داخل کی تھی جسے خارج کردیا گیا۔
اس سے پہلے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں طاہر حسین نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو چل رہا ہے اس میں میں نے صرف ان لوگوں کیلئے ڈنڈا اٹھایا تھا جو میرے گھر کی چھت پر چڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں سب سے بڑا ڈر تھا جو میرے گھر کی چھت پر چڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں سب سے بڑا ڈر تھا کہ کوئی ان کے کنبے کو کچھ نہ کردے۔ طاہر نے بتایا تھا کہ پیچھے ہندو سماج کے بھی لوگ رہتے ہیں تو وہ ان کیلئے بھی فکرمند تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ نیچے کی طرف جارہے ہیں انہیں میں نے ہی بھگایا۔ ان کو بھگانے کیلئے میں نے ڈنڈا اٹھایا تھا۔
واضح ہو کہ شمال مشرقی دہلی کے علاقے چاند باغ میں ہوئے تشدد کے نتیجے میں آئی بی کے افسر انکت شرما ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر چاقو کے کئی نشانات ملے ہیں۔ انکت شرما کے پیٹ اور سینے پر تیز دھار ہتیار سے متعدد بار حملہ ہوا۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قتل کے کونسلر طاہر حسین پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز ان کے خلاف قتل ، آگ زنی اور تشدد پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ دہلی پولیس نے چاند باغ میں طاہر حسین کے گھر اور کھجوری خاص میں واقع فیکٹری کو سیل کردیا ہے۔