Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 5, 2020

پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں کارتوس لیکر داخل شخص، ،،پولیس نے لیا حراست میں۔۔۔۔تفتیش کے بعد رہا۔

پارلیمنٹ احاطے میں جمعرات کو ایک شخص گولیوں کے ساتھ اندر داخل ہوگیا۔ بعد میں سکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ دہلی پولیس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ شخص کی پہچان اختر خان کےطور پر کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ اخٹر پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر8 سے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ اسی دوران سکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ پولیس کو اس کی جیب سے تین زندہ کارتوس ملے ہیں۔ بعد میں سکیورٹی اہلکاروں نےاسے پولیس کے سپرد کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد اسکو چھوڑ دیا ۔خبروں کے مطابق 44 سالہ طاہر خان نے پولیس کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے قبل وہ کارتوس باہر رکھنا بھول گیا جو اس کے پرسکون میں پڑا ہوا تھا۔طاہر خان غازی آباد کا رہنے والا ہے۔