Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 5, 2020

خانقاہوں کا سی اے اے ۔این پی آر کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

پٹنہ۔۔بہار /صداٸے وقت /پریس ریلیز /ذراٸع۔
============================== 
 بہار اور جھارکھنڈ کے30 سے زیادہ خانقاہوں نے ایک ساتھ میٹنگ کی ہے۔ پٹنہ کے پھلواری شریف میں واقع تاریخی خانقاہ، خانقاہ مجیبیہ میں میٹنگ کی اور میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کر سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کو پوری طرح سے رد کرنے کا اعلان کیا۔خانقاہوں کے سجادہ نشین نے بہار اسمبلی میں این پی آر اور این آر سی پر تجویز پاس ہونے کا خیر مقدم کیا ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے قومی سطح پر اس قانون کے خلاف راستہ ہموار کرانے کا مطالبہ کیا۔
خانقاہوں کے سجادہ نشین کے مطابق یہ معاملا مرکزی حکومت سے جڑا ہے اور ظاہر ہے جب تک مرکزی حکومت اس تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہے تب تک اس تعلق سے کچھ بھی نہیں ہوسکتا ہے۔ خانقاہ کے سجادہ نشین نے کہا کی وہ اس قانون کے خلاف ریاست گیر سطح پر احتجاج کریں گے.