Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 19, 2020

جونپور۔۔شیعہ جامع مسجد کے مولانا کا اعلان ۔۔نہیں ہوگی با جماعت جمعہ کی نماز۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت  (نماٸندہ)۔
=======================
شیعہ جامع مسجد نواب باغ کے امام جمعہ مولانا محفوظ الحسن خان نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبکہ شیعہ کے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی عراق اور آیت اللہ خامنہ ای ایران نے پوری دنیا میں پھیلے وبا کرونا وائرس سے متعلق جو ہدایت جا ری کیے ہیں۔ اس میں نماز جمعہ اور جماعت کو عارضی طور پر معطل کرنے کی ہدایات ہیں۔ لہذا 20 مارچ بروز جمعہ شیعہ جامع مسجد نواب باغ میں نماز جمعہ باجماعت نہیں ہوگی۔