Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 19, 2020

پولیس کارواٸی میں تین شاطر چور گرفتار۔۔۔موٹر ساٸیکل سمیت چوری کے دیگر سامان برآمد


جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت (نماٸندہ)۔
==============================
بخشاء تھانہ حلقہ کے گڑھا سرائے گاؤں کے قریب سے گزشتہ دیر شب کرائم برانچ و مقامی تھانہ پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تین شاطر چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے چوری کی موٹرسائیکل،طمنچہ،کارتوس،موبائیل اور نقدی سمیت چوری کے دیگر سامان برآمد کیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
تھانہ انچارج ششی چند چودھری نے بتایا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر سب انسپکٹر آر ڈی یادو مع فورس دیر رات گشت کے دوران چیکنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران مخبر سے اطلاع ملی کہ مذکورہ گاؤں کی پل پر بیٹھے نصف درجن سے زیادہ شاطر چور بھاگنے کی فراق میں ہیں۔ تھوڑی ہی دیر میں کرائم برانچ سرولانس سیل کے سب انسپکٹر بالندر یادو کی قیادت میں کرائم برانچ کی ٹیم بھی پہنچ گئی۔ٹیم نے مذکورہ مقام پر محاصرہ کیا تو چور فرار ہونے لگ پولیس نے موقع سے تین چوروں کو گرفتار کر تے ہوئے ان کے پاس سے دو موٹرسائیکل، دو طمنچہ، زندہ کارتوس، مختلف کمپنیوں کے 25 موبائیل، دس ہزار چار سو پچاس روپے نقدی اور دیگر چوری کے سامان برآمد کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران چوروں نے اپنا نام پرتیک عرف مونو ساکن سادات ودولی سکرارا، روہت کمار ساکن سکرارااور راجا عرف آکاش ساکن لکھواں ئ تھانہ بخشاء بتایا۔پولیس نے معاملے میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیگر ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔