Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 19, 2020

سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے کرونا واٸرس سے حفاظت کے مد نظر لوگوں میں مفت میں ماسک تقسیم کیا

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت ۔ (نماٸندہ)۔
=============================
سماج وادی پارٹی نوجوان سیل کے ضلع نائب صدر رشی یادو کی قیادت میں کارکنانوں نے کرونا وائرس کے خوف سے راحت دلانے کیلئے ماسک تقسیم کیا۔ پارٹی کے درجنوں کارکنان نے جمعرات کے روز شہر کے روڈویز احاطہ،جیسی چوراہاسمیت دیگر مقامات پر مفت ماسک تقسیم کر لوگوں کو کرونا وائرس سے بیدار کیا۔

اس موقع پر مسٹر یادو نے کہا کہ کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے لوگوں کی زندگی درہم برہم ہوچکی ہے۔ لوگوں کو اس وبا سے بچنے کے لئے بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری افواہوں سے پریشان نہ ہوں۔ انھوں نے لوگوں کوبیدار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماسک پہن کر ہی باہر نکلے۔ اپنے ہاتھوں کو وقتا فوقتا صابن سے صاف کریں۔ اگر کسی بھی قسم کی پریشانی ہوتی ہے تو، فوری طور پر طبی مشورہ لیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر کورونا وائرس قومی تباہی ہے تو پھر ہر اسپتال، عوامی جگہ، آنگن واڑی مراکز میں ماسک اور سینیٹائزر مفت دستیاب ہوں۔ نیز اس کو ہر شعبے میں آشا کارکنوں کے ذریعہ مفت تقسیم کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر معراج علی، وجے یادو، دیپک یادو، وکی، راہل، انیکیت، ابھیشک، شبھم، سجیت، سوربھ یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔