Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 19, 2020

خام تیل کی قیمتوں میں بھاری کمی کے چلتے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر کانگریسیوں کا انوکھا احتجاج۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت (نماٸندہ)۔
=============================
خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باوجودپٹرولیم اشیاء کی قیمت میں کمی نہیں ہونے پر جمعرات کے روز یوتھ کانگریس کارکن سڑک پر نکل آئے اور پیدل موٹرسائیکل چلاتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے احتجاج درج کرایا۔

لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے سابق نائب صدرا تل سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں پٹرول اب بھی مہنگا پڑ رہا ہے۔ امریکہ میں ریکارڈ پیداوار، ابھرتی ہوئی معیشتوں جیسے چین اور برازیل کی کمزور مانگ اور بین الاقوامی بازار میں ایران کے مزید داخلے کی وجہ سے ہندوستان کے لئے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے باوجود ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ خاص طور پر اترپردیش میں  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں باقی ریاستوں کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔ یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیہ ویر سنگھ نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل جولائی 2014 میں 106 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر جنوری 2016 میں 26 ڈالر ہوچکا ہے، جس کا مطلب ہے کہ 15 مہینوں میں اس کی قیمت میں 75 فیصد کمی ہوئی ہے۔ لیکن پھر بھی ہم اپنے مقامی اسٹیشن پر پٹرول یا ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں پار ہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت مختلف طریقے کے ٹیکس کے زریعے عام شہریوں کی جیب میں ڈاکہ ڈالنے میں مصروف ہے۔ اس موقع پر جے منگل یادو، شیلندر سنگھ، محمد ساجد، ششانک سونکر، ستیم سریواستو، سارجن سنگھ، روشن سنگھ، آدتیہ سنگھ، محمد شہزاد، محمدارمان، محمد رحمن، اجیت یادو، محمد عقیل، آشیش موریہ سمیت درجنوں کارکنان اور عہدیدار موجودرہے۔