Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 15, 2020

کورونا وائرس : سارک ممالک کے سربراہوں سے ویڈیو کانفرنس پر وزیر اعظم مودی نے کہا : گھبرانے کی نہیں ، احتیاط برتنے کی ضرورت

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا وائرس سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1400 ہندوستانیوں کو الگ الگ ممالک سے لایا گیا .

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /١٥ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 107 ہوگئی ہے ۔ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کی وزارت نے 15 مارچ دو پہر 12 بجے کووڈ 19 کے 19 نئے مریضوں کے سامنے آنے کی تصدیق کی ۔ وہیں اس بیماری سے اب تک ملک میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ ایک دیگر شہری کی موت کے پیچھے بھی کووڈ 19 کا ہی شک ظاہر کیا جارہا ہے ۔
اس دوران وزیر اعظم مودی نے سارک ممالک کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کی ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا وائرس سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1400 ہندوستانیوں کو الگ الگ ممالک سے لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ سارک ممالک کو احتیاط برتنی ہوگی ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے جنوری سے ہی اسکریننگ شروع کردی تھی ۔ ہندوستان میں اس کو لے کر بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کی جانچ کیلئے 66 لیب بنائے گئے ہیں ۔ بیرون ممالک میں بھی لیب بناکر ہندوستانیوں کی جانچ کی جارہی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے اس کو عالمی وبا قرار دیا ہے ۔ سارک مالک کو ایک ساتھ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔