Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 21, 2020

تالیاں بجانے کی نہیں، اقتصادی پیکج کی ضرورت:راہل گاندھی

نئی دہلی/صداٸے وقت / 21مارچ۔/ذراٸع۔
===============================
وائرس کی مار ملک کی اکنامی پربھی پڑی ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔وہیں اب اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے حکومت سے ایک بڑے اقتصادی پیکیج کا مطالبہ کیاہے۔یہ ہماری نازک معیشت پر ایک سخت حملہ ہے۔ چھوٹے، درمیانے کاروباری اور دہاڑی مزدور اس سے سب سے زیادہ متاثرہیں۔ تالیاں بجانے سے ان کی مددنہیں ملے گی۔آج کیش مدد، ٹیکس بریک اور قرض ادائیگی پر روک جیسے ایک بڑے اقتصادی پیکیج کی ضرورت ہے۔ فوری طور پر قدم اٹھائیں۔ دراصل، وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے اتوار کو عوام کرفیو کے دن شام 5 بجے اپنے اپنے گھروں میں تالی یاتھالی بجاکر نمٹنے میں مدد کرنے والے لوگوں کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کی اسی اپیل پرطنزکیاہے۔