Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 19, 2020

بریکنگ نیوز ۔۔۔۔اعظم گڑھ بلریا گنج سے ایس او جی نے چار نوجوانوں کو کیا گرفتار۔

اعظم گڑھ..اتر پردیش /صداٸے وقت / 19 مارچ 2020..
=============================
 اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں اسوقت افراتفری مچ گئی جب وہاں پر چارمسلم نوجوانوں کو ایس او جی والوں نے رات کے 9 بجکر پچاس منٹ پر گرفتارکرلیا،

تفصیلات کے مطابق بلریا گنج کے جوہر پارک کے پاس سے ایس او جی والوں نے چار لڑکوں کو اٹھا لیا ہے،جن میں سے کچھ کی پہچان پاس کے گاؤں شہاب الدین پور سے کی جارہی ہے ۔البتہ ناموں کی تفصیل نہیں مل سکی ہے۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اکبر پور میں بیتے دنوں چار لاکھ روپے کی لوٹ ہوئی تھی جس کی وجہ سے پولیس متحرک تھی،اج رات کو بلریاگنج چوراہے سے ایک ہی بائک پر چار لوگ سوار کہیں جارہے تھے،ایس او جی نے انکو پکڑکر حراست میں لے لیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ پچھلے دنوں اعظم گڑھ کے سگڑی تحصیل میں بھی 3سے چار لاکھ روپے کی لوٹ ہوئی تھی،کچھ لوگ اس معاملے کو اس سے بھی جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔