Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, March 19, 2020

نماز جمعہ بڑی مسجدوں کی بجائے چھوٹی چھوٹی مساجد میں ادا کی جائے:::::::مولانا خالد رشید فرنگی محلی

بزرگ اور بچے نماز گھر پر ہی اداکریں اور وہ بزرگ جو نزلہ کھانسی  زکام جیسے بیماریوں کی گرفت میں ہیں وہ کچھ دنوں کےلئے گھروں میں ہی نماز اداکریں.

لکھنٶ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / 19 مارچ 2020.
==============================
کورونا سے تحفظ کے لئے مذہبی رہنماآگے آئے ہیں۔کورونا وائرس سے بچنے کے لئے عوامی بیداری مہم کے تحت لکھنؤ کے اسلامک سینٹر میں مختلف مذاہب کے رہنماوں نے لوگوں کو ضروری  ہدایات جاری کیں۔ ایک پریس کانفرنس کے انعقاد کے ذریعے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا جیسے مہلک وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور طبی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہر ہندوستانی کا فرض ہے۔
مولانا نے یہ بھی کہاکہ  عبادت ضروری ہے تاہم احتیاطی اقدامات بھی لازمی ہیں ۔نماز جمعہ بڑی مسجدوں کی بجائے اگر چھوٹی چھوٹی مساجد میں ادا کی جائے تو بہتر ہے
بزرگ اور بچے نماز گھر پر ہی اداکریں اور وہ بزرگ جو نزلہ کھانسی  زکام جیسے بیماریوں کی گرفت میں ہیں وہ کچھ دنوں کےلئے گھروں میں ہی نماز اداکریں تو بہتر ہے۔پریس کانفرنس کے دوران اسلامک سنٹر کی جانب سے دس نکاتی اڈوائزری بھی جاری کی گئی۔مولانا خالد رشید نے یہ بھی کہاکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی بیماری ایسی نہیں جسکا علاج ممکن نہ ہو۔ہمیں بیماری سے ڈرنے کے بجائے ایسے طریقے اپنانے چاہئیں جن سے بیماری پھیلنے کے اندیشے اور خدشے کم ہوسکیں۔
سکھ دھرم گرو راجندر سنگھ بگا نے اپنے خیالاتا کا اظہار کرتے ہوئے لوگون سے اپیل کی کہ وہ بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں سے فریز کریں ساتھ ہی ایسے پروگرام منعقد نہ کریں جن میں زیادہ لوگون کے شریک ہونے کا امکان ہو۔سوامی دیوانندر انے بھی لوگون سے یہی کہاکہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں جو حکموت اور محکمہء صحت کے ذمہ دار ڈاکٹروں اور افسروں کی جانب سے دی جارہی ہیں۔ساتھ ہی سبھی دھرموں میں صاف رہنے کی بات کہی گئی ہے لہٰذا سماج کے سبھی لوگ خوس بھی صاف رہیں اور سماج کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔