Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, March 4, 2020

ایک ”پیغام“

/مراسلہ نگار۔۔/جلیس احمد اعظمی/صداٸے وقت۔
===================
مکرمی مدیر اعلی صاحب گلشن اسلام بھیونڈی
گلشن اسلام کے تین شمارے شائع ہوچکے ہیں. ماشاء اللہ اس کے مشمولات بہت معیاری اور طلبہ و طالبات کے لیے بہت مفید ہیں.میں خود اسے بالاستعیاب پڑھتا ہوں. اتنا خوبصورت دو ماہی رسالہ شائع کرنے پر میں آپ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.
ہمارا اسکول  صلاح الدین ایوبی میموریل اردو اسکول بھیونڈی میں ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے. اس کے فیض یافتگان نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ممالک  بھی اہم مقامات اور  عہدوں پر فائز ہیں.آج بھی یہ ادارہ علاقے کی اہم تعلیمی ضروریات کو پوری کر رہا ہے.
اسکول نے ہمیشہ معیار تعلیم پر خاص توجہ دی ہے. آج کے پرآشوب حالات میں جب کہ والدین کی توجہ اردو اسکولوں پر کم ہے ہمارا اسکول ایک معیاری تعلیمی ادارے کی حیثیت سے اپنی شناخت منوانے میں کامیاب ہے.
پرائمری سیکشن پر ہماری خاص توجہ ہے. مومن ریاض احمد صاحب ایک باصلاحیت اور محنتی منتظم ہیں. ان کی ٹیم ایک ایک طالبعلم کو نکھارنے، سنوارنے اور کچھ خاص بنانے پر بہت توجہ دے رہی ہے.مجھے خوشی ہے کہ گلشن اسلام کے اس شمارے میں ہمارے پرائمری اسکول کے  طلبہ اپنی نگارشات اور کاوشیں پیش کر رہے ہیں. امید ہے کہ اس سے طلبہ و طالبات کو مطالعہ کرنے اور لکھنے کا شوق پیدا ہوگا.

میں آپ کے رسالے کے توسط سے تمام طلبہ و طالبات سے یہ گزارش کروں گا کہ آپ محنت سے تعلیم حاصل کریں، عہد حاضر میں ترقی اور کامیابی کے لیے حصول علم سب سے اہم ذریعہ ہے. آپ  مستقل مطالعے کی عادت ڈالیں اچھی کتابیں مستقل مطالعے میں رکھیں. یہ عادت ان شاء اللہ آپ کی کامیابی کی ضامن ہوگی.
میں گلشن اسلام کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں
والسلام

جلیس احمد اعظمی
اعزازی جنرل سیکرٹری
دی پیوپلس ویلفئر ایسوسی ایشن، بھیونڈی