Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 21, 2020

گودان ایکسپریس میں ملے تین کرونا پازیٹیو مسافر۔۔۔تینوں جبل پور میں اترے۔

صداٸے وقت / ذراٸع /٢١ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
ممبٸی سے گورکھپور آرہی گودان ایکسپریس میں جبل پور تک سفر کرنے والے ایک نہیں بلکہ تین مسافر کرونا واٸرس سے متاثر پاٸے گٸے۔اس کے بعد ریلوے نے ممبٸی سے لیکر گورکھپور تک الرٹ جاری کردیا ہے۔ساتھ ہی ریلوے کے اس کوچ کے مسافروں کو موباٸل کے ذریعہ پیغامات بھی بھیجنا شروع کردیا ہے ۔
ریلوے ذراٸع کے مطابق ممبٸی سے مذکورہ تینوں مسافر گورکھپور جانے والی گودان ایکسپریس کے کوچ نمبر B1 کے برتھ نمبر 9 ،10 اور 60 پر سفر کر رہے تھے اور یہ تینوں مسافر جبل پور  اتر گٸے ۔ان کی طبیعت بگڑی تو جانچ کے بعد تینوں کورونا پازیٹیو پاٸے گٸے ۔جب ان مسافروں کی ہسٹری نکالی گٸی تو معلوم ہوا کہ ایک ہفتہ قبل یہ لوگ غیر ممالک سے آٸے تھے اور پھر گودان ایکسپریس کے ذریعہ جبل پور جارہے تھے۔
جب یہ جانکاری ریلوے کو ملی تو فوراً ملکی پیمانے پر ریلوے کو الرٹ جاری کردیا گیا اور کہا گیا کہ گودان ایکسپریس کے B1 میں خاص کر برتھ نمبر 11 سے 16 تک اگر مسافر سفر کررہے ہوں اور ان کو سردی زکام وغیرہ ہوجاٸے تو فوراً ہیلپ لاٸن نمبر پر رابطہ کریں۔
واضح ہو کہ 17 تاریخ کی رات ٹرین کو گورکھپور پہنچنا تھا اور صبح 11 بجے ممبٸی سے روانہ ہوٸی تھی۔33 گھنٹے کے سفر کے بعد گودان رات میں 9 بجے گورکھپور پہنچی تھی۔اس وقت تک جبل پور میں اترنے والے تینوں مسافروں کے متعلق کوٸی جانکاری نہیں تھی۔لہذا اس کوچ کے کسی بھی مسافر کی کوٸی جانچ نہیں ہوٸی۔۔۔برتھ نمبر 7 ، 8 اور 11 نمبر پر تھے شاہگنج کے مسافر۔
ریلوے نے فوری اقدام کرتے ہوٸے مسافروں کی تفصیل نکالی جس سے پتہ چلا کہ شاہگنج کے مسافر بھی تھے ۔ریلوے نے ان مسافروں کو فون کرکے ان کا حال چال جانا یہ تینوں مسافر صحتمند ہیں ۔ریلوے نے کوچ B1 کے مسافروں کی تفصیل کھنگالنے میں لگا ہے۔۔۔