Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 17, 2020

بزم فاروق طلبہ جامعہ عبد اللہ بن سعود کادی پور پرتاپ گڑھ کا سالانہ اجلاس عام ۔

پرتاپ گڑھ۔۔۔اتر پردیش /  صداٸے وقت /17 مارچ 2020./عاصم طاہر اعظمی۔
=============================
  بزم فاروق کا اختتامی اجلاس نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ بتاریخ 16 مارچ  2020ء بروز پیر  صبح دس بجے بمقام احاطہ جامعہ عبد اللہ بن مسعود میں منعقد ہوا جس کی سرپرستی  فخر الاماثل مولانا محمد فاروق قاسمی اور صدارت کا فریضہ حضرت مولانا ریاض الحسن نےانجام دیا ۔
آئیے ان تمہیدی معروضات کے بعد آئینہ پروگرام کا ذکرکرتے ہیں جنھوں نے ہر طریقے سے جلسے کو کامیاب بنایا اور اپنی محنتوں اور خدادا د صلاحیتوں کے ذریعے جوہر بکھیرے پروگرام کو ہر زاویے سےبہت ہی دلچسپ رہا ۔نظامت ہوکہ قرات نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہو یا تقریری جوہر اسی طریقے سے مکالمہ  ہو یا پھر مہمانان عظام کے بیانات بزم کے اس پروگرام میں چار چاند لگادئے ۔نظامت کے لئے جس نام کا انتخاب کیا گیا وو حافظ گل چاند اور حافظ عزیر  تھے جنھوں نے اپنے فریضہ کو جلسے اور وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے بحسن خوبی پائے تکمیل کو پہنچایا ۔
بزم کا باضابطہ آغاز کرنےلئے جس قاری کا انتخاب کیا گیا وہ حافظ  محمد شہزاد،اور حافظ محمد اخلاق  تھے جنھوں نے نہایت خوش الحانی اور اچھے لب و لہجہ میں مجلس کو نورانیت عطا کی ۔وہیں رحمت عالم دوعالم تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ستائش کے لئے جن اسماء کا نام تھا وہ محمد توحید،معراج نازش ،اور دیگر طلباء تھے جنھوں نےاپنی مسحور کن آواز کے ذریعے سامعین کے دلوں کو چھوتے ہوئے دربار محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیے بعدہ جلسے کی اہم کڑی تقریر پیش کرنےکےلئےجن طلبہ کوپیش کیا گیا وہ اپنے خطیبانہ انداز میں نہایت بے باکی کے ساتھ اپنی مافی الضمیر کو ادا کیا اور سامعین کے دلوں کو چھولے گئے وہ مندرجہ ذیل ہیں! 
محمد عبد اللہ ،اظہر شاہ محمد عاقب، عاقل، عمیر نعمان،ساہل ارمان عبد اللہ،ساحل ہیں 
آخیر میں جلسے کی ایک اہم کڑی مکالمہ کو پیش کیا گیا جو کافی دلچسپ رہا جس کا عنوان  اسلام میں عورت کا حق میرا ث  اور  دوسرا مکالمہ  بعنوان موبائل اور اس کی تباہ کاریاں تھا،افراد مکالمہ اسکی عکاسی بہت اچھے طریقے سے پیش کر رہے تھے ،  اجلاس کی زینت بخشنے والی ہستیاں بطور مہمان خصوصی کے مدعو رہے مندرجہ ذیل ہیں ۔
حضرت مولانا عبد اللہ صاحب قاسمی ،حضرت مولانا مفتی فیصل صاحب قاسمی،حضرت مولانا مفتی مامون الرشید صاحب قاسمی حضرت مولانا عبد الرشید صاحب قاسمی ،حضرت مولانا ابوبکر صاحب قاسمی،حضرت مولانا وکیل صاحب،حضرت مولانا عین الحسن صاحب قاسمی حضرت مولانا جمیل کٹرا، اور اساتذہ جامعہ عبداللہ بن مسعود  بطور خاص شریک رہے ان حضرات کی آمدہمارےاجلاس کےلئےباعث صدافتخار رہی جنھوں نےاپنی قیمتی اوقات کو اور اپنی انفرادی مشغولیت کے باوجودہم طلبہ کی حوصلہ افزائی کی ۔ بعدہ صدر صاحب  حضرت مولاناریاض الحسن صاحب قاسمی کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا