Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 17, 2020

فرضی رہاٸش سرٹیفکٹ بنوانے کے چکر میں کھانی پڑی جیل کی ہوا۔

جون پور...اتر پردیش/صداٸے وقت (نماٸندہ)۔
=====================
شاہ گنج تحصیل میں منگل کے روز صوبائی حکومت کے ایک لیڈر کے قریبیوں کوفرضی رہائش سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے لیکھ پال پر دباؤ بنانے کے معاملے میں ایس ڈی ایم کی ہدایت پر کوتوالی پولیس نے حراست میں لے لیا۔معاملے امیٹھی ضلع میں ایک فرضی بینامہ سے جڑا ہو ابتایا جا رہا ہے جو لیڈر کی اہلیہ کے نام سے ہوا ہے۔پولیس ملزمان کو حراست میں لیکر کاروائی کر رہی ہے۔

منگل کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹر میں حلقہ لیکھ پال راکیش یادو کے پاس دو افراد پہنچے اور ان پر قصبہ کے پرانی بازار کے پتہ پر ایک فرضی رہائش سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ رہائش سرٹیفکیٹ بنانے کا کچھ لوگوں کو پہلے ہی اندازہ ہوچکا تھا اور پرانی بازار میں درخواست دہندگان کی موجودگی کی تحقیقات لیکھ پال نے بھی کر لیا تھا جس میں اس کے مذکورہ پتے پر رہائشی نہیں ہونے کی تصدیق ہوگئی تھی۔ اسی دوران اعتراضات لگانے والے فریق بھی پہنچ گئے اور دونوں فریق کے درمیان کہا سنی ہونے لگی۔تنازعہ ہونے کی صورت میں لیکھ پال معاملے کو لیکر ایس ڈی ایم کے پاس پہنچ گئے۔ایس ڈی ایم نے دونوں فریق کی باتوں کو سنتے ہی لیکھ پال پر دباؤ بنانے والے دونوں افراد کو کوتوالی پولیس کو بلاکر حراست میں دے دیا۔بتاتے ہیں کہ امیٹھی ضلع کے تلوا جگدیش پور میں ایک بیگھہ آراضی کو حکومت سے وابستہ لیڈرنے اپنی بیوی کے نام فرضی طریقے سے کروالیا ہے۔معاملے میں متاثربیوہ نے ضلع مجسٹریٹ امیٹھی کو درخواست دیکر جانچ کا مطالبہ کیا ہے اور جانچ چل رہی ہے۔