Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 1, 2020

مہاراشٹرمیں راجیہ سبھا کیلئے راشٹروادی سے شردپوار‘ فوزیہ خان کو امیدواری‘سیاسی سرگرمیاں تیز۔

ممبئی۔مہاراشٹر۔۔صداٸے وقت / ذراٸع /١ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
اسی ماہ کی یعنی مارچ کی 26 تاریخ کو راجیہ سبھا کےلئے مہاراشٹر سے خالی ہونے والی 7 سیٹوں کے چناو کےلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق پارٹی کے قومی صدر شردپوار اور ریاست کی سابقہ خاتون وزیر فوزیہ خان (پربھنی) امیدوار ہوں گے ۔
واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں کانگریس ۔این سی پی اور شیوسینا کے کوٹہ سے جن راجیہ سبھا اراکین ک معیاد اس ماہ مکمل ہورہی ہے ان میںسرفہرست شردپوار‘ایڈوکیٹ مجید میمن( این سی پی ) ‘ حسین دلوائی ‘کمار کیتکر( کانگریس)‘ رام داس آٹھولے ( آر پی آئی ۔بی جے پی) ‘ امرشنکر سوبالے ( بی جے پی) ‘ راج کمار دھوت(شیوسینا) ‘اورسنجے ککاڑے (آزاد) شامل ہیں ۔جبکہ موجودہ مہاراشٹراسمبلی میں شیوسینا ۔ کانگریس ۔اور این سی پی عظیم اتحاد کے 4 اراکین راجیہ سبھا کےلئے منتخب ہوسکتے ہیں جبکہ اس اتحاد کے حصہ کی اگر بات کی جائے تو چار سیٹوں میں سے دو سیٹ این سی پی اور ایک ایک سیٹیں کانگریس اور شیوسینا کے حصہ میں آئیں گی ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ بھی این سی پی نے راجیہ سبھا کےلئے اپنے مائناریٹی کوٹہ کوبرقرار رکھتے ہوئے ایڈوکیٹ مجید میمن کے بجائے فوزیہ خان کو امیدواری دی ہے ۔وہیں بی جے پی نے اپنی اتحاد پارٹی آر پی آئی کے لیڈر و مرکزی وزیر رام داس آٹھولے کو امیدواری دینے کا اعلان کردیا ہے 
۔اس کے علاوہ بی جے پی کی طرف سے ستارہ سے سابق رکن پارلیمنٹ اودین راجے بھونسلے کی امیدواربھی طئے مانی جارہی ہے ۔ البتہ بی جے پی کے تیسرے امیدوار کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے اس کے علاوہ جہاں تک کانگریس کی بات کی جائے تو یہاں ”ایک انار سو بیمار “ والا معاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بار کانگریس حسین دلوائی کو ڈراپ کرکے اُن کی جگہ مکل واسنیک ‘اویناش پانڈے ‘ سنجے دت ‘راجیو ساتو یا پھر ممبئی کانگریس کے سابق صدروسابق رکن پارلیمنٹ ملنددیورا کو امیدوار بناسکتی ہے۔