Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 18, 2020

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے متجاوز ، 480 ہلاکتیں

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 3323 افراد متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سات افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 201 ہو گئی 

نئی دہلی۔ / صداٸے وقت /ذراٸع / 18 اپریل 2020.
==============================
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 9911 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 14 ہزار 378 تک پہنچ گئی اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 43 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 480 ہو گئی ۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 14378 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے صحت یا ب ہونے کی رفتار میں بھی تیزی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 243 افرا کے صحتیا ب ہونے کے ساتھ ہی صحت یاب افراد کی تعداد 1992 تک پہنچ گئی ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 3323 افراد متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سات افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 201 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں انفیکشن کے 118 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 نئے کیسز درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 1707 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران چار افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے ۔ دارالحکومت میں مجموعی 72 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 56 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1323 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
مدھیہ پردیش میں بھی متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اور وہاں 190 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1310 ہو گئی ہے اور ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد 16 سے بڑھ کر 69 ہو گئی ۔ گجرات میں ایک دن میں 169 افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1099 ہو گئی اور مزید پانچ افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے ۔ وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ کر 1229 ہو گئی اور ہلاکتوں کی تعداد میں اچانک اضافہ درج کیا گیا اور یہ تین سے بڑھ کر 11 ہو گئی ۔
تلنگانہ میں اس دوران 66 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 766 ہو گئی ۔ ریاست میں اس سے مجموعی 18 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ کیرالہ میں 396 افراد متاثر ہوئے ہیں اور تین لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ اتر پردیش میں انفیکشن کے 44 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 849 ہو گئی ہے اور ایک شخص کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے ۔مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 328 ہے اور پانچ افرا د ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 13، مغربی بنگال میں 10، ہریانہ میں تین، جھارکھنڈ اور بہار میں دو دو اور اڈیشہ ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔