Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 10, 2020

14 اپریل سے آگے بڑھے گا لاک ڈاؤن؟ وزیر اعظم مودی اتوار کو کر سکتے ہیں اعلان

خیال کیا جاتا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن میں اضافہ ہوتا ہے تو اس میں کچھ علاقوں کو محدود چھوٹ مل سکتی ہے کیونکہ طویل مدتی لاک ڈاؤن سے بڑے پیمانے پر معاشی بحران کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نئی دہلی۔ /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٠ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
وزیر اعظم نریندر مودی  اتوار کی شام کو یہ اعلان کر سکتے ہیں کہ آیا 14 اپریل کو ختم ہونے والا قومی لاک ڈاؤن آگے بڑھایا جائے گا یا نہیں۔ ہفتہ کو مودی ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد لاک ڈاؤن پر حتمی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ متعدد ریاستوں میں اس وائرس کو تیزی سے پھیلنے سے روکنے کے لئے مرکزی حکومت متعدد ریاستوں میں لاک ڈاؤن کرسکتی ہے۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن میں اضافہ ہوتا ہے تو اس میں کچھ علاقوں کو محدود چھوٹ مل سکتی ہے کیونکہ طویل مدتی لاک ڈاؤن سے بڑے پیمانے پر معاشی بحران کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ضروری خدمات کو چھوڑ کر بین ریاستی نقل و حرکت پر پابندی رہنے کا امکان ہے۔ اوڈیشہ نے جمعرات کو وزیر اعظم مودی اور وزرائے اعلی کے درمیان ملاقات سے دو دن قبل لاک ڈاؤن کی تاریخ میں 30 اپریل کی توسیع کردی۔ ایسا کرنے والی وہ پہلی ریاست ہے۔ تلنگانہ کے سی ایم کے چندر شیکھر راؤ اور دیگر وزیراعلیٰ نے بھی جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کی بھرپور حمایت کی ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ضرورت پڑنے پر لاک ڈاؤن میں توسیع کرے گی ، جبکہ راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن کو فوری طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا اور اسے مرحلہ وار بند کیا جانا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن جاری رہنا چاہئے۔ ریاستی کابینہ اس کی توسیع کے بارے میں جمعہ کو فیصلہ کرے گی۔