Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 10, 2020

شاہ گنج۔۔عارضی شیلٹر ہوم سے 8 افراد فرار ۔۔پولیس نے دوبارہ ان کے گھروں سے کیا گرفتار۔۔۔مقدمہ قاٸم۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /١٠ اپریل ٢٠٢٠۔
=====================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے صبرحد گاؤں میں سرسید انٹر کالج میں قائم کئے گئے عارضی شیلٹر ہوم میں کورنٹائن کئے گئے 8لوگ کالج کے پچھلے حصے کی دیوار سے کود کر فرار ہو گئے۔ہوم کورنٹائن کئے گئے لوگوں کے شیلٹر ہوم سے فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ میں افرا تفری مچ گئی۔آناً فاناً میں پولیس نے سبھی فرار لوگوں کو ان کے گھروں سے حراست میں لیکر واپس شیلٹر ہوم میں شفٹ کراتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق شاہ گنج علاقہ کے سرسید انٹر کالج میں قائم کئے گئے عارضی شیلٹر ہوم میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والوں سمیت کل95لوگوں کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے۔بتاتے ہیں کہ شیلٹر ہوم سے گزشتہ دیر شب سچن ولد راکیش،شیو کمار ولد میوالال،دھرمیندر ولد گرو پرساد ساکن چیترہاں،راج ناتھ ولد بیربل ساکن غیرواہ وکرم جیت ولد رادھے شیام ساکن محی الدین پور،سنیل بند ولد کوئی بند ساکن دھرولی تھانہ کھٹہن،اجے ولد اشوک ساکن تاخہ پورب اور راج من ولد شیو چرن ساکن شاہپور تھانہ سرپتہاں دیوار کے پچھلے سے حصے سے کود کر فرار ہو گئے۔صبح ہونے پر شیلٹر ہوم سے غائب8لوگوں کے بارے میں جیسے ہی معلومات ہوئی پولیس افسران میں افرا تفری مچ گئی۔آنا ً فاناً میں پولیس نے سبھی فرار لوگوں کو ان گھروں سے برآمد کرتے ہوئے دوبارہ شیلٹر ہوم میں شفٹ کرایا گیا۔پولیس نے معاملے میں فرار ہونے والے سبھی لوگوں کے خلاف دفعہ188,225کے تحت مقدمہ قائم کر لیا ہے۔