Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 10, 2020

جونپور۔۔شہر کے مختلف کالجوں میں قاٸم عارضی قرنطینہ مرکز کا ڈی ایم نے کیا معاٸنہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١٠ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے جمعہ کے روز شہر کے مختلف کالجوں میں قائم کئے گئے عارضی شیلٹر ہوم میں ہوم کورنٹائن کئے گئے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائیل کو سنا۔اس دوران انھوں نے شیلٹر ہوم میں تیار کئے جا رہے کھانے کا بھی باریکی سے معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایت دیا۔

ڈی ایم نے شہرکے محمد حسن انٹر کالج،ڈاکٹر ابو محمد آئی ٹی آئی کالج اور صدیق پور کے ماں درگا سنیئر سیکنڈری اسکول میں قائم کئے عارضی شیلٹر ہوم کا معائنہ کیا۔اس دوران انھوں نے شیلٹر ہوم میں کورنٹائن کئے گئے لوگوں کے مسائل کو سنا۔محمد حسن انٹر کالج میں تیار کئے جا رہے کھانے کے معیار کو دیکھ انھوں نے منتظین کی تعریف کی۔شیلٹر ہوم میں رہ رہے لوگوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔شیلٹر ہوم میں رہ رہے لوگوں کے لئے سبھی سہولت مہیا کرائی جا رہی ہے۔ایس ڈی ایم صدر نتیش کمار سنگھ نے بتایا کہ محمد حسن انٹر کالج میں 126،ڈاکٹر ابو محمد آئی ٹی آئی میں 78اور ماں درگا سنیئر سیکنڈری اسکول میں کل96لوگوں کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے۔ڈی ایم نے ایس ڈی ایم کو ہدایت دیا کہ شیلٹر ہوم میں رہنے والے لوگوں سے معلوم کر موبائل میں بیلنس کرا دیں۔انھوں نے ہدایت دیا کہ کورنٹائن کئے گئے لوگوں سے بات کر ان کی کمپنی اور دکان کی فہرست تیار کراتے ہوئے دستیاب کرائی جائے،تاکہ مزدوروں کی کمپنیوں اور دکان مالکان سے بات کر ان کی تنخواہ کو اکاؤنٹ میں بھیجنے کا انتظام یقینی بنایا جا سکے۔