Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 10, 2020

جونپور۔ضلع میں چار مقامات ہوٸے” ہاٹ اسپاٹ “ ڈکلیر۔۔ان مقامات کو کیا گیا سیل۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١٠ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
صوبے کے وزیر اعلی سے ویڈیو کانفرنس میں ہدایت ملنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے ضلع کے ان چاروں مقام کو ہاٹ اسپاٹ بنا کر لاک ڈاؤن کر دیا ہے جہاں سے ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر مریض ملنے کی تصدیق ہوئی ہے۔جمعہ کے روز پولیس نے شہر کے لال دروازہ مدرسہ،بڑی مسجد،فیروز شاہ پور اور بدلاپور کے دیوریاں گاؤں کو ہاٹ اسپاٹ بنا کر ایک کلو میٹر کی حد کو پوری طرح سیل کرتے ہوئے ضروری سامان کی سپلائی کے علاوہ سبھی طرح کے آمد ورفت پر روک لگا دی۔ڈی ایم کی ہدایت ملتے ہی پولیس ٹیم نے ریونیو  ٹیم کی نشاندہی پر علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ بنا کر لاک کر دیا۔انتظامیہ نے ان مقاموں کی نگرانی کیلئے سیکٹر مجسٹریٹ تعینات کر دیے ہیں۔

واضع ہو کہ ضلع میں پہلا
کورونا وائرس سے متاثر نوجوان کا معاملہ شہر کے فیروزشاہ پور محلہ کے رہنے والے نوجوان محمد اسعد کی تصدیق ہوئی تھی حالانکہ نوجوان کی رپورٹ منفی آنے پر گزشتہ دنوں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔اس کے بعد شہر کے بیگم گنج لال دروازہ مدرسہ کے قریب سے تبلیغی جماعت کے 14بنگلہ دیشی شہریوں کے ساتھ کل16لوگوں کو پولیس نے حراست میں لیکر شیلٹر ہوم میں رکھتے ہوئے خون کے نمونے کی جانچ کرائی تو اس میں ایک بنگلہ دیشی اور ایک ملکی شخص کورونا سے متاثر ملا۔اس کے علاوہ دارالعلوم دیوبند کے طالب علم محمد غفران ساکن موضع دیوریاں تھانہ بدلاپور میں کورونا وائرس سے متاثر ملنے پر ضلع انتظامیہ میں بے چینی تھی۔ادھر جمعہ کے روز صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنس کے زریعے ضلع انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے ہدایت دیا گیا کہ جن مقامات سے کورونا کے مریض ملنے کی تصدیق ہوئی ہے،ان مقامات کو ہاٹ اسپاٹ بنا کر سیل کرتے ہوئے سینٹائز اور مہم چلا کر جانچ کرایا جائے۔وزیراعلی کی ہدایت ملتے ہی ڈی ایم دنیش کمار کی ہدایت پر پولیس اور ریونیو محکمہ کی ٹیم نے سبھی مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ہاٹ اسپاٹ بنا کر سیل کر دیا گیا۔فائر برگیڈ کے عملہ ان مقاموں پر سینٹائز کررہا ہے اور محکمہ صحت کی ٹیم سبھی ممکنہ لوگوں کے خون کے نمونے کو لیکر جانچ کیلئے بھیج رہی ہے۔علاقوں کے سیل ہوتے ہی کسی بھی غیر ضروری گاڑیوں اور دیگر سواری گاڑیوں کی آمد رفت پر روک لگا دی گئی ہے۔شہری علاقہ میں سٹی مجسٹریٹ کو زونل مجسٹریٹ کے طور پر تعینات کرتے ہوئے زمہ داری دی گئی ہے وہیں بدلاپور میں ایس ڈی ایم بدلاپور کو زونل مجسٹریٹ نامزد کیا گیا ہے۔