Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 15, 2020

جونپور میں ملا 5 واں کورونا پازیٹیو کیس۔۔حکام و عوام میں تشویش ۔

 جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /15 اپریل 2020.
==============================
ضلع مجسٹریٹ جونپور نے بتایا کہ ضلع میں آج بروز بدھ پانچواں کورونا پازیٹیو کیس پایا گیا ۔۔32 سالہ نوجوان شاہ عالم جو کہ آٸی ٹی آٸی جونپور میں کورنٹاٸن ہے کی رپورٹ پازیٹیو آٸی ہے۔
واضح کر دیں کہ جونپور ضلع میں اب تک 320 مشتبہ افراد کو کورنٹاٸن میں رکھا گیا ہے جس میں 247 افراد کی رپورٹ نیگیٹیو پاٸی گٸی ہے جبکہ بدھ کے روز ایک رپورٹ مثبت پاٸی گٸ
 جونپور میں سب سے پہلا کورونا مثبت مریض کا پتا ٢٣ مارچ کو چلا۔محمد اسد نامی شخص پازیٹیو پایا گیا جس کا علاج بنارس میں ہوا اور وہ ٹھیک ہوکر گھر جاچکا ہے۔٨ اپریل کو بدلا پور رہاٸشی حافظ غفران بھی مثبت پاٸے گٸے جن کا علاج وارانسی میں چل رہا ہے۔
5 ویں کیس کے سامنے آنے کے بعد ضلع میں حکام و عوام میں تشویش ہے۔۔ضلع میں لاک ڈاٶن پر اور بھی سختی کی ضرورت ہے۔۔ہمارے نماٸندے نے بتایا کہ ضلع کو بی کٹیگری میں رکھنے کے بعد بھی یہاں لاک ڈاٶن میں سختی کم ہورہی ہے۔شاہگنج ، کھیتا سراٸے و دیگر بازاروں میں گلیوں میں لوگوں کو جمع ہونا ۔گھومنا پھرنا۔پھیری والے اور سبزی فروش کا ٹھیلوں پر لیکر گلیوں میں بیچنا یہ سب ویسے تو چھوٹی لاپرواہی ہے مگر اس کا نتیجہ کبھی بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔