Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 15, 2020

بھوپال میں مسلم نوجوانوں نے لکھی محبت کی نئی عبارت ، ہندو خاتون کی ارتھی کو دیا کندھا ، کی آخری رسوم کی ادائیگی

موہن نامدیو کے ساتھ فیصل میو، شاہد خان ، عادل خان ، محسن خان اور نعیم خان کھڑے ہوئے اور شیاما کی ارتھی کو اپنا کندھا دیتے ہوئے گھر سے شمشان گھا ٹ تک لے گئے ، جہاں آخری رسومات ادا کی گئیں .

بھوپال۔۔مدھیہ پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / 15 اپریل 2020.
=============================
جنت نشاں ہندستان اپنی مشترکہ تہذیب کے لئے دور دور تک مشہور ہے ۔ بھوپال کی شیاما نامدیوجو کڈنی کی خرابی کے چلتے بھوپال حمیدیہ اسپتال میں داخل تھیں اور آج انہوں نے اسپتال میں ہی اپنی زندگی کا سفر تمام کیا 
شیاما نامدیو کی نعش کو اسپتال سے گھر لے جانے اور پھر اس کی آخری رسوما ت کے لئے لاک ڈاؤن کے چلتے جب ہندو سماج کے لوگ اور شیاما نامدیو کے رشتہ دار نہیں آسکے ، تومحلے کے مسلم نوجوانوں نے نہ صرف شیاما کی نعش کو اسپتال سے گھر تک لے جانے کا انتظام کیا ، بلکہ اس کی آخری رسومات بھی ادا کیں ۔
شیاما نامدیو بھوپال کے ٹیلہ جمالپورا کے شوبھا رام جی کی باوڑی کے پاس اپنے شوہر موہن نامدیو اور دو چھوٹے بچوں کے ساتھ گزر بسر کرتی تھی ۔
گزشتہ ماہ شیاما کو کڈنی میں درد کی شکایت ہوئی تو اسے اسپتال میں داخل کیا گیا ، جہاں پر جانچ کے بعد پتہ چلا کہ شیاما کی دونوں کڈنیاں خراب ہو گئیں ہیں 
جس طرح سے بھی ہوسکا شیاما کا شوہر اپنی بیوی کا علاج کراتا رہا ، لیکن آج اس کی ساری کوششیں اس وقت ناکام ہو گئیں ، جب شیاما نے اسپتال کے بستر پر اپنی زندگی کا سفر پورا کرلیا ۔
کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر بھوپال میں سخت لاک ڈاؤن ہے ۔ شیاما کے شوہر موہن نامدیو نے اپنی بیوی کے انتقال کی خبر رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو تو دی ، لیکن جب گھنٹوں کوئی نہیں آیا ، تو فیصل میو نے شیاما کی ڈیڈ باڈی کو گاڑی سے گھرتک پہنچانے کا کام کیا ۔
شیاما کی ڈیڈ باڈی گھر تو آگئی ، لیکن اس کی آخری رسومات کی ادائیگی اور گھر سے شمشان گھاٹ تک لے جانے کے لئے چار کندھوں کی ضرورت تھی ۔
موہن نامدیو کے ساتھ محلے کے فیصل میو، شاہد خان ، عادل خان ، محسن خان اور نعیم خان کھڑے ہوئے اور شیاما کی ارتھی کو اپنا کندھا دیتے ہوئے گھر سے شمشان گھا ٹ تک لے آئے ، جہاں پر اس کی آخری رسومات ادا کی گئی ۔