Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 12, 2020

کیمسٹ اینڈ ڈراگسٹ ایسوسی ایشن شاہگنج کا قابل تقلید قدم۔۔پی ایم راحت فنڈ میں جمع کراٸے 51 ہزار کی رقم۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٢ اپریل 2020
==============================
شاہگنج کیمسٹ اینڈ ڈراگسٹ ایسوسی سی ایشن شاہگنج ضلع جونپور یو ں تو ہمیشہ سوشل کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا ہے ۔کبھی ہولی ملن کبھی عید ملن، کبھی افطار پارٹی ودیگر سماجی خدمات کا اہتمام کرتا رہا ہے ۔۔ویسے تو ایسوسی ایشن کا خاص مقصد دواٶں کے تاجروں کے مفادات کی حفاظت ہے مگر عوامی راحت رسانی میں یہ تنظیم ہمیشہ آگے رہی ہے۔
اس وقت ہمارا ملک ”کورونا“ کی وبا سے جوجھ رہا ہے عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کی اقتصادی حالت بھی بگڑ رہی ہے ۔اس وبإ سے نپٹنے کے لٸیے وزیر اعظم نے بھی کورونا کے خلاف لڑاٸی کے لٸے عوام سے چندہ /دان کرنے کی اپیل کی ہے۔اسی سلسلے میں شاہگنج کے کیمسٹ اینڈ ڈراگسٹ ایسوسی سی ایشن کے صدر پریم ناراٸن جیسوال، مہا منتری راجیش سنگھ و ایسوسی سی ایشن کے خزانچی ستیش چند گپتا  نے جونپور ضلع مجسٹریٹ دینیش کمار سنگھ کو 51 ہزار کی رقم پردھان منتری راحت فنڈ کے لٸیے دی۔

اس خبر سے شاہگنج و اطراف میں ایسوسی سی ایشن کے کام کو لوگ تحسین کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔۔اور یہ ایک اچھا ، نیک اور قابل تقلید قدم ہے۔