Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 3, 2020

ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری:کئی ریاستوں میں حالات سنگین،62ہلاکتیں،2547مریض

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٣ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی کل تعداد بڑھکر 2547 ہوگئی ہےاور انفیکشن کی وجہ سے اب تک62لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 478 نئے معاملات سامنا آئے ہیں۔وزارت صحت کی جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا خطرہ ملک کے 29ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 2547معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان میں 55غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 62لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 157افراد ٹھیک ہوچکےہیں۔
ک میں کورونا سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 335لوگ متاثر ہیں اور 16لوگوں کی موت ہوگئی ہے،دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 309لوگ متاثر ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔کیرالہ میں 286انفیکٹیڈ ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔دہلی میں 219،آندھرا پردیش میں 132اور کرناٹک میں 124لوگ انفیکٹیڈ ہیں اور تقریباً چار ،ایک اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
راجستھان میں 133،تلنگانہ میں 107،مدھیہ پردیش میں 99اور گجرات میں 87لوگ انفیکٹیڈ ہیں۔مدھیہ پردیش میں چھ اور گجرات میں شھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔پنجاب میں چار،تلنگانہ اور مغربی بنگال میں تین تین ،دہلی ،کیرالہ،جموں و کشمیر اور اترپردیش میں دو دو،بہار اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔