Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 4, 2020

ممبٸی کے کسی شہری کو کوٸی پریشانی نہیں ہونے دی جاٸے گی۔۔۔۔۔۔۔نظام الدین راعین ممبٸی کانگریس ترجمان

ممبٸی۔۔مہاراشٹر۔۔صداٸے وقت / نماٸندہ ۔
==============================
ممبٸی کانگریس پارٹی کے ترجمان نظام الدین راعین نے ایک بیان جاری کرتے ہوٸے ممبٸی شہریوں کو یقین دہانی کراٸی ہے کہ اس لاکڈاٶن اور مصیبت کی گھڑی میں کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انھوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مہا راشٹر کانگریس صدر ایکناتھ گاٸکوارڈ کی ہدایت پر ممبٸی میں ایک کنٹرول روم قاٸم کیا گیا ہے جس میں کانگریس کے سبھی ایم ایل ایز ، سبھی نگر سیوک (وارڈ ممبر ).اور سینٸر رہنما شامل ہوکر عوام کی خدمت میں لگے ہوٸے ہیں۔۔۔جو لوگ کنٹرول روم سے منسلک ہیں ان کے موباٸل نمبر سوشل میڈیا سمیت ہر کانگریسی کارکن کے پاس موجود ہے اور ہر جگہ واٸرل ہے ۔انھوں نے کہاں کہ اگر کہیں پر بھی کسی طرح کی کسی کو پریشانی کا سامنا ہو تو مقامی کانگریس کارکن سے رابطہ کریں یا ڈاٸریکٹ کنٹرول روم کو فون کریں فوری طور پر کارواٸی ہوگی ۔کانگریس ترجمان نظام الدین راعین کے مطابق کانگریس صدر ایکناتھ گاٸیکوارڈ نے اس مصیبت کی گھڑی میں ان تمام لوگوں کو سیلوٹ کرکے ان کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان حالات میں اپنے شہریوں کی مدد میں جی جان سے لگے ہیں چاہے وہ ڈاکٹر و صحت عامہ کے کام سے منسلک ہوں ، پولیس و نظم ونسق سے ہوں یا صفاٸی ملازمین ایسے  سبلوگوں کو سلام۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ اس وقت کانگریس پارٹی مہاراشٹر حکومت کا ایک حصہ ہے اور ہماری نگاہ اور دخل اندازی حکومت میں ہے ۔۔ہماری مرکزی قیادت اور مرکزی کنٹرول روم سے جو بھی ہدایات مل رہی ہیں ہم ان کو عوام تک پہنچا رہے ہیں۔گزشتہ دس دنوں سے کانگریس کا ہر رکن عوام کی خدمت میں لگا ہوا ہے۔