Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 2, 2020

تبلیغی جماعت مرکز معاملہ : جماعت کے 960 غیر ملکی ساتھیوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی اور ان کا ویزا بھی کیا گیا منسوخ

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / ٢ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
 تبلیغی جماعت نظام الدین مرکز معاملے میں وزیر داخلہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایم ایچ اے نے دہلی پولیس اور دیگر متعلقہ ریاستوں کے ڈی جی پیز کو غیر ملکی ایکٹ 1946 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 960 غیر ملکیوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
آپ کو بتادیں کہ وزیر داخلہ کے دفتر سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت نظام الدین مرکز معاملے میں تبلیغی جماعت سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کے بعد 960 غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے اور ان کا سیاحتی ویزا منسوخ کردیا گیا ہے