Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 3, 2020

کیا امریکا، جنگ کے لئے تیار ہو رہا ہے، عراق میں طیاروں کی اتنی پروازیں کیوں؟

صداٸے وقت ۔/زذراٸع /٣ اپریل 2020.
=============================
بغداد سے موصولہ خبروں کے مطابق عراق میں امریکی چھاؤنیوں میں آجکل مسلسل طیارے لینڈ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
چھاؤنیوں کے آپس پاس سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں جبکہ عین الاسد، التاجی، اربیل اور الحریر کے علاقوں میں امریکی چھاؤنیاں اور ایئربیسز میں مسلسل طیارے اتر رہے ہیں۔
کچھ ہی دن پہلے عراقی ذرائع نے بتایا تھا کہ صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد چھاؤنی میں امریکی کمانڈروں اور مشیروں کو لایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس چھاونی میں کئی طیارے اترے جن میں امریکی فوجی اور مشیر سوار تھے۔
واشنگٹن نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ عراق میں اپنی چھاؤنیوں کی حفاظت کے لئے پیٹریاٹ میزائل سسٹم تعینات کر رہا ہے۔
دوری جانب عراقی فورس نے واضح کر دیا ہے کہ اگر امریکا نے عراق کے اندر کوئی فوجی کاروائی کی تو پورے عراق میں امریکا کے سارے فوجی اور اقتصادی مفادات پر ایک ساتھ حملے کئے جائیں گے۔
حزب اللہِ عراق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے عراقی عوام کے خلاف کوئی بھی کاروائی کی تو انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گیا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot