Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 23, 2020

اعظم ‏گڑھ۔۔کرانہ ‏کی ‏دکانیں ‏دو ‏شفٹوں ‏میں ‏کھلیں ‏گی۔۔۔رمضان ‏کے ‏مد ‏نظر ‏ضلع ‏مجسٹریٹ ‏کا ‏فرمان ‏

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٢٣ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ این پی سنگھ  نے آج اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مسلم علمإ اور دانشوران سے بات چیت کے بعد ضلع انتظامیہ نے یہ طے کیا ہے کہ رمضان کے مد نظر اب کرانہ کی دکانیں دو شفٹوں میں کھلیں گیں۔چونکہ مسلمان سحری و نماز کے بعد اکثر سو جاتے ہیں جس سے ان کی خریداری 8 سے 11 بجے کے درميانٕ نہیں ہو سکتی اس لٸیے اب کرانہ کی دکانوں کو دو شفٹوں یعنی صبح 8 سے 11 بجے اور دوپہر 2 سے 5 بجے تک کھلا کریں گی۔
اس کے علاوہ ڈی ایم نے کہا کہ سحری و افطار خاص طور پر فروٹ ، انڈا اور کھجور وغیرہ اب دروازے پر ہی دستیاب کرانے کے لٸیے کچھ ٹھیلے پر  ہر محلہ اور ہر گلی میں فروخت کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔اس میں محلہ والوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گٸی ہے۔اب سبزیاں ، پھل ، انڈے ، کھجور وغیرہ آپ اپنے دروازوں پر ہی خرید سکیں گے۔