Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 23, 2020

رمضان ‏کا ‏مہینہ ‏بڑا ‏برکتوں ‏کا ‏ہے۔۔۔۔ثناءٕ ‏الہدیٰ ‏قاسمی۔

از/ ثناءالہدی قاسمی/ صداٸے وقت۔

=============================
اللہ تعالی نے رمضان کا مہینہ عطا کر کے  مسلمانوں کے لیے رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا خصوصی انتظام کیا ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس مہینہ  کی عظمت و تقدس کا خاص خیال رکھیں۔روزہ،تراویح،اور نفلی عبادتوں میں اپنا وقت لگائں،لہو ولعب اور ٹی وی سے اپنے کو دور رکھیں،لاک ڈاون نے آپ کو موقع فراہم کیا ہے کہ گھر کو اللہ  کے ذکر سے آباد رکھیں،نماز اور تراویح مختصر لوگوں  کے ساتھ باجماعت ادا کریں۔بیماری سے بچنے اور صحت کی بقا کے لئے شرعی و طبی اصولوں کی رعایت کریں۔حکومت کی جانب  سے جو پابندی لگا دی گئی ہے اس کا پاس و لحاظ رکھا جاۓ ۔مسجدوں کی جماعت میں بھی ان امور کو نظر انداز نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار معروف اسلا می اسکالر،مشہور عالم دین،امارت شرعیہ بہار اڑیشہ کےنائب ناظم،وفاق المدارس الا سلا میہ کے ناظم اور ہفت روزہ نقیب کے مدیر محترم مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہر گھر کو اللہ کے ذکر سے آباد رکھنے کا موقع اللہ  نے فراہم کیا ہے اس موقع کا پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہیے ۔رمضان غم گساری کا مہینہ ہے۔اسلئے غریبوں مسکینوں،محتاجوں،مدارس اسلامیہ اور تنظیموں کی ضرورت کا خیال رکھیں ۔امارت شرعیہ  کی جانب سے مختلف ہدایات جو جاری کی گئ ہیں ان پر عمل کو یقینی بنائیں، مفتی صاحب نے فرما یا کہ یہ وقت رجوع الی اللہ، استغفار اور توبہ کا ہے۔اسکے ذریعہ اللہ کو راضی کیا جائے ۔اللہ تعالی ہم سب کو اسکی توفیق عطا فرمائیں ۔