Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 23, 2020

تبلیغی ‏جماعت ‏کے ‏امیر ‏مولانا ‏سعد ‏کے ‏فارم ‏ہاٶس ‏واقع ‏کاندھلہ ‏ضلع ‏شیاملی ‏پر ‏دہلی ‏کراٸم ‏برانچ ‏کا ‏چھاپہ۔

نئی دہلی- صداٸے وقت زراٸع /23 اپریل 2020.
==============================
تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کے فارم ہاؤس پر دہلی کرائم برانچ پولیس نے چھاپہ ڈالا۔مولانا سعد کا  فارم ہاؤس اترپردیش کے شملی ضلع کے کاندھلہ میں واقع ہے۔ چھاپے  کے دوران فارم ہاؤس میں مولانا سعد موجود نہیں تھے جس پر پولیس ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لا سکی۔ 
آج دوپہر ایک بجے دہلی پولیس کی کراٸم برانچ کاندھلہ پہنچی جہاں اس نے مقامی پولیس کی مدد اور مولانا سعد کے فارم ہاٶس کا چپہ چپہ چھان مارا۔۔وہاں پر ملازمین سے بھی بہت طویل پوچھ تاچھ کی گٸی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ مولانا سعد ہر مہینے میں کم سے کم دو بار فارم ہاؤس آتے ہیں۔مارچ میں دہلی کے نظام الدین مرکز میں منعقدہ کانفرنس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سینکڑوں لوگ اس عمارت میں ہی رہے جہاں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا ، ان میں سے بہت سے افراد کی شناخت کرتے ہوئے انہیں کورنٹائن کردیا گیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مرکز کی کانفرنس میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے کورونا وائرس پھیلا تھا  پولیس جماعت پر  ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔ اس معاملے میں مولانا سعد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے