Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 23, 2020

سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی ممالک میں نظر آیا رمضان المبارک کا چاند، کل ہوگا پہلا روزہ۔

سعودی عر ب کے سپریم کورٹ کے ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق ، رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیاہے اور کل یعنی جمعہ کے دن رمضان المبارک کا پہلا روز ہ ہوگا۔

صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٣ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
سعودی عرب  سمیت بیشتر خلیجی ممالک میں  میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے ۔ سعودی عر ب  کے  سپریم کورٹ کے ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق ، رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیاہے  اور کل یعنی  جمعہ  کے  دن  رمضان المبارک کا پہلا روز ہ ہوگا۔دارالحکومت ریاض سے 140 کلومیٹر شمال میں ریاض ، سوڈیر اور قاسم کے درمیان ایک چوراہے پر واقع ایک چھوٹا سا گاؤں سعودی عرب کے حوثت سوڈیر میں فلکیات کے مبصرین کی ایک ٹیم نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ماہ مقدس کا چاند راس الخیمہ کے پہاڑی علاقے میں دیکھا گیا،تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جبکہ بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 24 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔جبکہ ہندوستان ، پاکستان میں کل رمضان المبارک کا چاند نظر ا ٓسکتاہے ۔یوں ہندوستان میں ماہ مقدس کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے امکان ہے کہ اس مرتبہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات منعقد نہیں ہونگے۔ اس وقت متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اس وقت بھی کرفیو نافذ ہے۔