Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 10, 2020

دارالعلوم دیوبند میں مقیم تمام طلبہ کی ” تھرمل اسکریننگ “۔۔سبھی صحتیاب۔

 دیوبند /صداٸے وقت /ذراٸع /10/ اپریل ۰۲۰۲۰ء.
==============================
آج دارالعلوم وقف دیوبند کی اپیل پر محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ دارالعلوم وقف دیوبند پہونچی، اور انہوں نے ادارہ میں مقیم تمام طلبہ کی تھرمل اسکریننگ کے ذریعہ طبی جانچ کی، جس میں تمام طلبہ کی صحت درست پائی گئی، واضح رہے کہ دارالعلوم وقف دیوبند میں مؤرخہ 20/ مارچ 2020ء کو ہی تعطیل کا اعلان کردیا گیا تھا، جس کی بناء پر طلبہ کی ایک بڑی تعداد بہ عافیت اپنے گھروں کو پہنچ چکی ہے، طلبہ کی قلیل تعداد جو متعدد احوال ومسائل کی بناء پر اپنے وطن نہیں جاسکے، ادارہ نے ان تمام طلبہ کی سہولت کے پیش نظر تمام تر معقول انتظامات کئے ہیں، اسی پس منظر میں طلبہ کی صحت کے نقطہ نظر سے ادارہ نے محکمہ صحت سے طبی جانچ کی اپیل کی، جسے محکمہ نے منظوری دے کر اپنی ایک ٹیم ادارہ میں روانہ کی، جنہوں نے تمام طلبہ کی جانچ کرکے نتائج ثبت کئے، ادارہ نے محکمہ کے اس تعاون پر تمام افراد کار کا شکریہ ادا کیا۔