Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 3, 2020

٥ اپریل کی رات کو وزیر اعظم کیطرف سے شرکاء کی دعوت قبول نہ کریں ۔

از/ابن تاج خان /صداٸے وقت / ٣ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
نو راتری ہندومت کا ایک مشہور تہوار ہے، نو راتری کا مطلب ہے نو دن  ان نو راتوں اور دس دنوں کے درمیان طاقت کی دیوی (مہا لکشمی، سرسوتی، درگا) کے نو روپو کی پوجا کی جاتی ہے، دسوا دن دشہرہ کے نام سے مشہور ہے، 
نو راتری سال میں چار بار آتی ہے.   یعنی چار مہینوں میں ۱- پوس ۲- چیتر، ۳- آساڑھ ۴- اشون

*دوسرے مہینے میں "رام" کی پیدائش (رام نومی) ہوئی ہے،*

چیتر کا پہلا دن ۲۵ مارچ سے شروع ہوگیا تھا،  اس حساب سے ۹ واں دن ۲ اپریل کو تھا. اس دن رام نومی منائی جانی تھی، جو کہ کورونا کے ڈر کی وجہ سے دھوم دھام سے نہیں منائی گئی، لہذا ہندو احیا پرستون کو اس بات سے تکلیف ہوئی اور انہوں نے اس کا توڑ نکال کر اس غلطی کی اصلاح کرلی ہے، لہذا مودی نے ۵ تاریخ کی رات نو بجے نو منٹ تک دیا جلانے کا مشورہ/حکم دیا ہے! 

*اب نو منٹ دیا جلانے کی حقیقت یہ ہے کہ ان کے دھرم میں نو کی گنتی کی بڑی اہمیت ہے، جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ نو دنوں میں طاقت کی دیوی کے نو روپوں کی پوجا ہوتی ہے  اس حساب سے یہ نو منٹ بھی ان کے دھرم کا حصہ ہے،*

ہر مہینے مین دو ترتیب ہوتی ہے ۱۵ دن شُکل کی ترتیب اور ۱۵ دن کرشن آسٹمی کے. پہلی ترتیب یعنی شکل میں ۱۱ تاریخ کو ورت رکھنے سے ہندو مت کے سب سے بڑے گناہ (براہمن کے قتل) کی معافی مل جاتی ہے. 

*اس حساب سے رام نومی کا دھوم دھام سے نہ منایا جانا بھی ایک گناہ ہے جس کے لئے کل یعنی ۴ اپریل کو یہ لوگ ورت رکھنے والے ہین (جیسا کہ اندازہ ہے) باقی تلاش کرنے کے باوجود ۱۲ ویں تاریخ (یعنی ۵ اپریل) کے پوجا کا کوئی سراغ نہ ملا، لیکن اتنا تو یقین کے ساتھ کہا جاسکتا کہ اس جشن چراغاں میں بھی مذہبی رنگ ہے، اور ہندومت کے کسی نہ کسی عقیدے سے جڑا ہوا ہے.*

لہذا اس طرح کے کسی بھی فریب میں آکر شرک کرنے سے خود کو اور اپنے اہل و عیال اور تمام مسلمانوں کو بچانا ہر مسلمان پر فرض ہے، لہذا ۵ تاریخ کو یہ عمل ہو اس سے پہلے پہلے ہم اپنے تمام جاننے والوں کو اس سے آگاہ کردینا چاھئے!

*ابن تاج خان (حکیم ایکس ٹو)*