Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 3, 2020

یوپی حکومت نے جاری کیا حکم، پولیس پر حملہ کرنے والوں پر این ایس اے کے تحت ہو گی کارروائی۔

لکھنؤ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع/ ٣ اپریل 2020.
==============================
اترپردیش حکومت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ لوگوں کے تحفظ میں لگے ڈاکٹروں، پولیس اہلکاروں اور سماجی کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف این ایس اے کے تحت معاملہ درج کر کے سخت کاروائی کی جائے۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر حکومت نے یہ نوٹس جاری کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اگر کوئی ڈاکٹر، پولیس اہلکار یا سماجی کارکنوں پر حملہ کرتا ہے تو اس کے خلاف این ایس اے کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

علی گڑھ سے موصول رپورٹ کے مطابق بترا دیوی علاقے میں جمعرات کو پولیس پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ سرکل افسر پنکج شریواستو نے بتایا کہ" یہ لوگ بترا دیوی میں واقع ایک مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں سمجھانے کی کوشش کی جس پر انہوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔ وہیں، غازی آباد سے موصول رپورٹ کے مطابق ایم ایم جی اسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے بدسلوکی کرنے کے الزام یں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بعد میں سبھی کو راج کمار گوئل تکنیکی ادارے میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کو ضلع مظفر نگر کے مورنا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہی بھیڑ کو روکنے پر ہوئے پتھراو میں ایک سب انسپکٹر اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے تھے۔ رامپور، بریلی، بجنور سمیت کچھ دیگر شہروں میں بھی شہریوں کی جانب سے پولیس ٹیم پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔